Accessibility

Accessibility

Website Zoom

Color/Contrast

Download Reader

| Today In National Assembly: 04:00 PM: National Assembly Session |
  Share Print

Deputy Speaker's Press Release

NA Deputy Speaker stresses to ensure austerity, quality and uniformity in maintenance of Parliament lodges and MNAs hostel - March 29, 2024

NA Deputy Speaker expressed dismay over negligence to cleanliness and poor quality maintenance in Parliament lodges

Islamabad: 28th March 2024: Honourable Deputy Speaker National Assembly of Pakistan Syed Ghulam Mustafa Shah has stressed to ensure austerity and quality during maintenance of Parliament lodges and MNAs Hostel. He also said that every possible measure should be ensured to utilize the public money keeping in view the long term utility and durability. He also expressed his dismay over the negligence of cleanliness and poor quality maintenance in Parliament Lodges and MNAs hostel. He expressed these views during his meeting with Senior officers of Capital Development Authority (CDA) in Parliament House Islamabad today.

While taking notice to the issues of allotments to Honourable MNAs, Deputy Speaker National Assembly Syed Ghulam Mustafa Shah directed to prepare a uniform and smooth policy for smooth allotments and maintenance of Parliament Lodges.He also said that ensuring same parameters in maintaining Parliament lodges would save public money.He directed CDA to follow quality standards in terms of durability and best use of Public money. The meeting was attended by senior officers of the Capital Development Authority and National Assembly Secretariat.

 



 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  کا پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل کی صفائی ستھرائی اور مرمتی کے کاموں میں کفایت شعاری، معیار اور یکسانیت کو یقینی بنانے پر زور

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ لاجز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور مرمتی کے کاموں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار

 اسلام آباد: 28 مارچ 2024: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل کی صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مرمتی کے کاموں کے دوران کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل درآمد اور معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل میں صفائی ستھرائی میں غفلت اور مرمتی کے کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز اور ایم این ایز ہاسٹل میں مرمتی کے کاموں میں پائیداری اور مضبوطی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسے کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں استعمال کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینئر افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ممبران قومی اسمبلی کو الاٹمنٹ کے مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز کی الاٹمنٹ، صفائی ستھرائی اور مرمتی کے کاموں کے لیے یکساں پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے پیسے کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں استعمال کے حوالے سے پائیداری اور معیار پر عمل کریں۔ اجلاس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی گڑھی خدا بخش آمد، - March 16, 2024

 

ڈپٹی اسپیکر نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی،

ڈپٹی اسپیکر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،

ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کی روح کے ایصالِ ثواب و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

 

 


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا میر علی، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت۔ - March 16, 2024

 

 

 ڈپٹی اسپیکر کا دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت۔

ڈپٹی اسپیکر کا فوجی افسروں اور جوانوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔

ڈپٹی اسپیکر کا شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔

دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

ملک دشمن شر پسند عناصر اپنے ناپاک ایجنڈے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، سید غلام مصطفیٰ شاہ

وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے جوانوں کی قربانیوں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید غلام مصطفیٰ شاہ

دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

 

 


سید یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب/ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی مبارکباد - March 14, 2024

 
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد۔
 
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ۔
 
سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی ان پر اراکین قومی اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
سید یوسف رضا گیلانی ایک کہنہ مشق، زیرک، مدبر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ 
 
سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر منتخب ہونا جمہوریت کیلئے ایک نیک شگون ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
سید یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ
 
سید یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ اور عوام کی فلاح وبہبود کی سیاست کی ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
سید یوسف رضا گیلانی ملکی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ

آصف علی زرداری صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب /ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارکباد - March 11, 2024

 

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد۔
 
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نو منتخب صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔ 
 
صدر آصف علی زرداری ایک کہنہ مشق سیاسی رہنما ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا، سید غلام مصطفیٰ شاہ 
 
نو منتخب صدر آصف علی صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 
نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور سیاسی استحکام کو فروغ پر یقین رکھتے ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے حکام کو پارلیمنٹ لاجز میں بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکیورٹی اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی - March 5, 2024

اسلام آباد: 5 مارچ 2024: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پارلیمنٹ لاجز میں بین الاقوامی میعار کے مطابق سیکیورٹی اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں عوام کے نمائندے رہائش پذیر ہیں اس وجہ سے اس عمارت کی صفائی اور سیکورٹی کا نظام دیگر سرکاری اداروں کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بروز منگل پارلیمنٹ لاجز، ایم این ایز ہاسٹل اور سرونٹ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

 


 



اپنے دورے کے دوران ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حفاظتی دیواروں، واکنگ ٹریک، پارلیمنٹ لاجز میں سرونٹ کوارٹرز کی حالت اور ایم این ایز ہاسٹل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سی ڈی اے کو خستہ حال لاجز کی فوری بنیادوں پر تزئین و آرائش کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سی ڈی اے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو پارلیمنٹ لاجز کے ارد گرد فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں، ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سرونٹ کوارٹرز کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کی ضرورت ہے۔


قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سی ڈی اے حکام نے ڈپٹی اسپیکر کو زیر تعمیر 104 فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹر کے بارے مں بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری (خصوصی اقدامات) اور سی ڈی اے کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

 


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد۔ - March 4, 2024

ڈپٹی اسپیکر کی وزیراعظم میں محمد شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک کہنہ مشق سیاسی رہنما ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرئے گی،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
 


نو منتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سولہویں قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ - March 1, 2024



اسلام آباد: 1 مارچ 2024؛ نو منتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سولہویں قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔

سید غلام مصطفیٰ شاہ نے آج ہونے ہونے والے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں 197 ووٹ حاصل کیے، جبکہ انکے مدِ مقابل جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 290 ووٹ ڈالے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا


 
 
 
find your mna
 

Find out the name and contact details of your MNA.
Search by: Constituency, Alphabetical and Party wise.

   
 
today in national assembly
 

No agenda is for today!